ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں تھائی لينڈ كے اسٹال كے مسئول نی حمدان يوسا نے اس مطلب كے ضمن میں كہا : گزشتہ چند سالوں میں ملك میں وہابيوں كی تحريك زور پكڑ چكی ہے اور افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ بعض اہل سنّت وہابيوں كی منفی تبليغات سے متاثر ہو رہے ہیں ۔
يوسا نے مزيد كہا : مثال كے طور پر ميرے والد ايك دیہات میں قرآن كی تعليم ديتے ہیں اور كچھ عرصہ پہلے تك ان كے پاس بہت زيادہ طالب علم تھے ليكن جب علاقے والوں كو پتہ چلا كہ ميرے والد شيعہ ہیں تو بہت سے طلبہ نے ان كے پاس قرآن كی تعليم كے لیے آنا چھوڑ ديا جو كہ وہابيت كے منفی پراپيگنڈے كا نتيجہ ہے ۔
1066908