ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ملائشيا كی خبر رساں ايجنسی (Bernama)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فيسٹيول میں دنيا بھر سے ۱۷ ممالك شركت كریں گے ۔
بين الاقوامی اسلامی ہنر فيسٹيول كمیٹی كے سربراہ احمد ون مودا نے كہا كہ اب تك مختلف ممالك كے ۱۸۰ شركا نے اس فيسٹيول میں شركت كے لیے آمادگی ظاہر كی ہے ۔
اس فيسٹيول میں اسلامی ہنری آثار بالخصوص اسلامی خطّاطی كے آثار پيش كرنے كے علاوہ مختلف ممالك سے تعلق ركھنے والے اسلامی ہنرمندوں كا تعارف بھی كرايا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ بين الاقوامی اسلامی ہنر فيسٹيول ۴ دن تك جاری رہے گا اور گزشتہ سال كی طرح امسال بھی اس كے وسيع استقبال كی توقع ہے ۔
1066898