ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Daily Times»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے شوریٰ ہنر راولپنڈی كے زير اہتمام بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی اسلام آباد كے تعاون سے مختلف يونيورسٹيوں كے سربراہان كی موجودگی میں منعقد ہوئے ۔
ان مقابلوں میں مختلف ممالك منجملہ سعودی عرب ، انڈونيشيا ، افغانستان ، تھائی لينڈ ، صومالیہ اور پاكستان كے نمائندوں نے شركت كی اور جيوری كے سامنے قرآن كريم كی چند آيات تلاوت كیں ۔
ان مقابلوں كے اختتام پر پاكستان اور سعودی عرب كے نمائندے بالترتيب پہلی اور دوسری پوزيشن كے مستحق قرار پائے ۔
قابل ذكر ہے كہ پروگرام كی اختتامی تقريب سے بين الاقوامی اسلامی يونيورسٹی كے شعبہ عربی كے انچارج رحمان عاصم نے بھی خطاب كيا ۔
1066936