ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کی رپورٹ کے مطابق ، یہ تقریب گزشتہ شب ۳۰ جولائی کو مقامی وقت کے مطابق ۱۰ بجے کاشان کے امام جمعہ (آیت اللہ نمازی) ، بیسویں بین الاقوامی قرآنی نمائش کے چیف آرگنائزر حجت الاسلام والمسلمین حمید محمدی ، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے سربراہ محمد باقر خرم شاد ، قرآن و عترت پارلیمانی کمیٹی کی صدر لالہ افتخاری اور اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزیشن کے حکام اور کارکنان کے علاوہ متعدد غیرملکی آرٹسٹوں کی شرکت کے ہمراہ مصلی امام خمینی (رہ) میں منعقد کی گئی ہے ۔
تقریب کا آغاز اسلامی جمہوریہ ایران کے ترانے اور بین الاقوامی ایرانی قاری علی ظہرابی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد کمپئر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور رمضان المبارک کے حوالےسے مبارک باد کے ساتھ ساتھ زوجہ رسول اسلام (ص) حضرت خدیجہ(ع) کے یوم وفات کی مناسبت سے تعزیت پیش کی ہے ۔
1066931