بين الاقوامی قرآنی نمائش میں كتاب "علم خدا" كی رونمائی

IQNA

بين الاقوامی قرآنی نمائش میں كتاب "علم خدا" كی رونمائی

14:00 - August 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2382993
بين الاقوامی گروپ : كتاب "علم خدا ؛ روح ہستی تصاوير و افكار كے آئينہ میں" سمیت ديگر دو كتابیں تہران میں منعقدہ بيسویں بين الاقوامی قرآنی نمائش میں پيش كی گئی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے بيسویں بين الاقوامی قرآن كريم نمائش سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ شارن بگلی كے مقدّمے پر مشتمل اس كتاب كی تاليف مائيكل ريگن نے كی ہے جبكہ اس كا فارسی ترجمہ فرناز فرود نے انجام ديا ہے ۔
اس كتاب كے مقدّمے میں ہے :" عالم ہستی كی حيرت انگيز تصاوير بمعہ علماء ، سكالرز اور سائنسدانوں كے افكار اس كتاب میں شامل كی گئی ہیں كہ جنہیں ملاحظہ كر كے انسان غور و فكر پر مجبور ہو جاتا ہے ۔
اس كتاب كے دوسرے حصّے میں ہے : علم ، دين كے بغير كجی كا شكار ہے اور اسی طرح دين، علم كے بغير نابينا ہے ۔
1065453
نظرات بینندگان
captcha