پاكستان كے قرآنی خطاط محمد عارف خان نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران اس مطلب كو بيان كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآن خطاطی كا فن قرآن كے ساتھ جوانوں میں عشق و محبت پيدا كرنے اور معاشرے میں اس عظيم الہی كتاب كی تعليم و ثقافت كو اجاگر كرنے كا مہم ترين ذريعہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ قرآنی خطاطی كا فن اور ايران كی قرآنی نمائش جيسی نمائشوں كا انعقاد جوانوں میں قرآن سے محبت اور اس كی تعليمات سے بيشتر آشنائی كا سب سے بڑا ذريعے ہے ۔
1068797