لبنان ؛ شہدائے قانا كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے تقريب كا انعقاد

IQNA

لبنان ؛ شہدائے قانا كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے تقريب كا انعقاد

23:51 - August 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2383462
بين الاقوامی گروپ : ۳۰ جولائی كو حزب اللہ كی كوششوں سے لبنان كے گاؤں قانا میں شہدائے قانا كی چھٹی برسی كے موقع پر شہدا كو خراج عقيدت پيش كرنے كے لیے پروگرام منعقد كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان كی مركزی نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پروگرام میں شہدائے قانا كے لواحقين ، علما ، لبنان كی سياسی شخصيات اور لبنانی شہريوں كی شركت كے ساتھ قانا میں واقع شہدا كے قبرستان میں منعقد كيا گيا ہے ۔
تقريب كا آغاز قرأت قرآن كريم اور لبنان كے قومی ترانے سے ہوا جس كے بعد حزب اللہ سے وابستہ مقاومت سے وفاداری نامی پارليمانی كمیٹی كے ركن نواف الموسوی نے اپنے خطاب كے دوران زور ديا ہے كہ ہم آج شہدائے قانا كو خراج عقيدت پيش كررہے ہیں تاكہ ان لوگوں كے سامنے سرخرو ہو سكیں جنہوں نے وطن كی آزادی اورقومی عزت و وقار كے لیے اپنی جانوں كا نظرانہ پيش كيا ہے ۔
1068386
نظرات بینندگان
captcha