مزاحمت لبنان كے وجود اور طاقت كی ضمانت ہے

IQNA

مزاحمت لبنان كے وجود اور طاقت كی ضمانت ہے

23:49 - August 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2383877
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل ، سيد حسن نصر اللہ نے مزاحمت كو لبنان كے وجود اور طاقت كی ضمانت كے ساتھ ساتھ قوم كی حمايت كا ذريعہ قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۱ اگست كو حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے اسلامی مقامت كی حمايت كے لیے قائم بورڈ كے سالانہ افطار پروگرام میں اپنے خطاب كے دوران كہا : اس میں كسی بات كا شك نہیں ہے كہ اسرائيل كو ۲۰۰۰ میں سنگين شكست كا سامنا كرنا پڑا ہے اور لبنان نے اس جنگ میں عظيم اور تاريخی كاميابی حاصل كی تھی جبكہ دوسری طرف اسرائيل كو ذليل و خوار ہو كر لبنان كی سرزمين سے نكلنا پڑا تھا لہذا اس كے علاوہ كسی قسم كا بيان يا اس حقيقت میں شك و ترديد محض پاگل پن ہے ۔ اسی طرح اس بات میں بھی كسی كو شك نہیں كہ یہ كاميابی اللہ كے بعد لبنان كی مزاحمت كے ذريعے لبنانی قوم کو نصيب ہوئی جس میں عالمی برادری اور عرب ليگ نے کسی قسم کا کردار ادا نہیں کیا تھا ۔
1068925
نظرات بینندگان
captcha