شام میں عبوری حكومت كی تشكيل ؛ حكومت مخالف میڈيا كے مابین اختلاف

IQNA

شام میں عبوری حكومت كی تشكيل ؛ حكومت مخالف میڈيا كے مابین اختلاف

23:50 - August 02, 2012
خبر کا کوڈ: 2383880
بين الاقوامی گروپ : قاہرہ میں عبوری حكومت كے قيام سے متعلق بشار اسد كے مخالفين كی خبریں ان چی می گوئيوں كا سبب بنی ہیں كہ بشار اسد كی حكومت عنقريب سرنگوں ہو جائے گی ، ليكن حكومت مخالف گرپوں كی قومی شوری نے عبوری حكومت کے قیام کی پرزور مخالفت کی ہے اور یہ امر ان بعض افراد کی تصدیق کرتا ہے جو اس خبر كو بشار اسد كے خلاف میڈيا وار قرار ديتے ہیں اور اس کو شام كی موجودہ حكومت كے مخالف گروپوں كے درميان بڑھتے ہوئے اختلاف کے سوا کچھ نہیں سمجھتے ۔
واضح رہے (شامی انقلاب كے ٹرسٹيز بورڈ) كے عنوان سے سرگرم بشار اسد كے سياسی مخالفین کی جانب سے قاہرہ میں شام كی عبوری حكومت كی تشكيل کے بارے میں منتشر ہونے والی خبر کے بعد شام كی قومی شوری كے صدر "عبد الباسط سيدا" نے اس كو اسد كے مخالف گرپوں كے درميان اختلاف اور كمزوری کا باعث قرار دیا ہے ۔
1068441
نظرات بینندگان
captcha