جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلے جاری ہیں/ آٹھ اميد واروں كے درميان مقابلہ

IQNA

جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلے جاری ہیں/ آٹھ اميد واروں كے درميان مقابلہ

23:51 - August 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2384410
بين الاقوامی گروپ : آج ۳ اگست كو مصر ، زمبابوے ، تركی ، گرياںڈا، نائيجر ، ٹوگو اور كرغزستان سے تعلق ركھنے والے آٹھ اميدوار جايزہ دبئی سولہویں بين الاقوامی قرآنے مقابلوں میں حصہ لیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے امارات كی سركاری نيوز ايجنسی (وام) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے آج جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے سولہویں مرحلے میں زمباوے كے اسماعيل داود ، مصر كے احمد رفعت ، تركی كے عبد الباقی سليك ، گريانڈا كے سليمان باتيل ، نائيجر سے موسی طاہر ، ٹوگو سے چاساما جليل اور كرغزستان كے حبيب اللہ بن كرامۃ اللہ حصہ لیں گے ۔
اسی طرح گزشتہ روز ۲ اگست كو بين جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كے چھٹے روز فلسطين ، چاڈ ، موريطانیہ ، روس ، جزائر كومور اور تاجكستان كے ۶ نمائندوں كے درميان مقابلے منعقد كیے گئے ہیں ۔
1069453
نظرات بینندگان
captcha