ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ «CAIR»، کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے امریکی - اسلامی تعلقات کونسل نے بین الاقوامی برادری سے میانمار میں ایک ملیون مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے ازالے اور بنگلادیش میں پناہگزینوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
آخری رپورٹ کے مطابق ، ہیومن رائٹس واچ نےاعلان کیا ہے دو ماہ پہلے میانمار کی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے نیتجے میں ۱ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں جن کو شدید طبی اور غذائی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
1070480