امريكی كانگرس کی جانب سے بحرينی انقلابيوں پر تشدد كی مكمل حمايت

IQNA

امريكی كانگرس کی جانب سے بحرينی انقلابيوں پر تشدد كی مكمل حمايت

23:48 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386279
بين الاقوامی گروپ : امريكی كانگرس كے ركن نے اپنے حقوق اور ملك میں جمہوری نظام كا مطالبہ كرنے والے پر امن بحرينی مظاہرین پر آل خليفہ كے وحشيانہ تشدد كی حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ العالم کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے رکن "ڈان بورٹون" نے بحرینی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے مخالفین کا مقابلہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کرے ۔
اس نمائندے نے مظاہرين پر زہريلی گيس كے استعمال كو صحيح قرار ديتے ہوئے كہا : اس قسم كی گيس كا استعمال تشدد آميز مظاہروں كو روكنے كے لیے ضروری ہے ۔
اسی طرح بورٹون نے حكومت مخالف سياسی تحريكوں پر امريكہ كے خلاف عمومی افكار کو گمراہ كرنے اور حقيقت چھپانے كا الزام عائد كرتے ہوئے زور ديا : بحرين كا حالیہ نظام حكومت ايك طويل عرصے سے امريكہ كا قریبی ساتھی ہے اور رہے گا ۔
1071093
نظرات بینندگان
captcha