جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عوام كی عدم دلچسپی

IQNA

جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں عوام كی عدم دلچسپی

23:52 - August 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2386287
بين الاقوامی گروپ : جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی نویں رات کے اختتام پر گزشتہ دنوں كی نسبت ہال میں موجود لوگوں كی تعداد میں نماياں كمی دیکھنے کو ملی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق، جايزہ دبئی بين الاقوامی حفظ قرآن مقابلوں كے سولہویں مرحلے كی نویں رات آٹھ قاريوں كے درميان مقابلے منعقد كیے گئے ہیں جبکہ لوگوں كی تعداد میں گزشتہ ايام كی نسبت نماياں كمی آئی ہے ۔
یہاں تك كہ مقابلوں كے بعض اميدواروں نے بھی ہوٹل میں آرام كرنے كو ترجيح دی ہے اور یہ امر مقابلوں كے حد سے زيادہ طولانی اور اميدواروں كی تھكن پر دلالت كرتا ہے ۔
واضح رہے كہ ان مقابلوں كا آغاز ۸ رمضان سے كيا گيا جو ۲۰ رمضان تك جاری رہیں گے اور یہ چيز مقابلوں میں شريك اميدواروں كی تھكن كاباعث بن رہی ہے ۔
1070893
نظرات بینندگان
captcha