ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے "الاہرام" ويب سائیٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۲ اگست كو عبد القادر سرحان نے پريس كانفرنس كے دوران كہا : یہ مقابلے پير ۶ اگست كو مصر كے ۸۷ اور ديگر ممالك كے ۶۱ اميدواروں كی شركت كے ہمراہ شروع ہونگے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ بين الاقوامی مقابلے مصر كے صدر محمد مرسی كی حمايت اور الازہر اسلامی مركز كے تعاون سے منعقد كیے جائیں گے جو ۲۶ ماہ رمضان تك جاری رہیں گے ۔
انہوں نے كہا : مصر كے بين الاقوامی قرآنی مقابلے ہر سال وزارت اوقاف و مذہبی امور كی جانب سے دنيا بھر كے مختلف ممالك كے نمائندوں كی شركت كے ساتھ منعقد كیے جاتے ہیں ۔
1069518