ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ العالم كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۳اگست كو مدينہ منورہ كے شہريوں نے حكومت مخالف مظاہروں كے دوران سياسی قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
مظاہروں میں شريك افراد نے پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر مرد اور خواتين قيديوں كے نام درج تھے ۔
واضح رہے كہ سعودی عرب كے مشرقی شيعہ نشين صوبے قطيف میں بھی سيكورٹی فورسز كی فائرنگ كے بعد زخمی حالت میں قيد ہونے والے محمد الشاخوری كی حمايت میں احتجاجی مظاہرے كیے گئے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ قطيف میں ہونے والے عوامی مظاہروں كے دوران مظاہرين نے بحرين كے پرچم اٹھا کر بحرينی عوام اور ان كے جائز مطالبات كی حمايت كا اعلان كيا ہے ۔
1070301