ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لندن اسلامی مركز كے شعبہ تعلقات عامہ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ۱۲ اور ۱۳ اگست كو حفظ اور قرأت كے دو شعبوں میں برطانیہ كے اسلامی مركز میں منعقد كیے جائیں گے ۔
واضح رہے كہ اسلامی مركز میں ہر سال ان مقابلوں كو منعقد كرنے كا ہدف قرآن كے ساتھ انس اور آگاہی كے علاوہ اسلامی معاشرے میں قرآنی ثقافت كی ترويج كرنا ، آسمانی كتاب كی مدد سے اسلامی معاشرے میں اتحاد قائم كرنا ، تلاوت اور حفظ قرآن مجيد كے معيار كو بہتر بنانے كے ساتھ ساتھ قاريوں اور حفاظ كرام كے اندر شوق اور جذبے میں اضافہ كرنا ہے ۔
1070217