سوڈان ؛ قرآنی حوالے سے سرگرم خواتين كے گيارہویں فيسٹيول كا اختتام

IQNA

سوڈان ؛ قرآنی حوالے سے سرگرم خواتين كے گيارہویں فيسٹيول كا اختتام

23:40 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387162
بين الاقوامی گروپ : سوڈان كی نيشنل كانگريس كے ہیڈ كوارٹر میں گزشتہ رات ۵ اگست اتوار كو گيارہویں قرآنی فعال خواتين فيسٹيول كا اختتام كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سوڈان كی خبر رساں ايجنسی (سونا) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس فيسٹيول كی سرگرميوں كا آغاز ۳ اگست بروز جمعہ كو سوڈانی خواتين كی شركت سے ہوا اور گزشتہ رات اس كی اختتامی تقريب منعقد كی گئی ۔
اس تقريب میں مختلف شعبوں میں نماياں پوزيشن حاصل كرنے والوں منجملہ قرآن كی خدمت گزار خواتين كو انعام و اكرام سے نوازا گيا ۔
سوڈان ملی كانگريس كے نائب رئيس نافع علی نافع نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوئے كہا : سوڈان حكومت قرآنی فعالوں ، حفظ قرآن اور خادمان وحی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور سوڈانی شہری بھی قران كريم كا دامن تھامتے ہوئے اس مقدس كتاب پر عمل كر رہے ہیں۔
1072344
نظرات بینندگان
captcha