تيونس سيمينار میں بحرينی انقلاب كی حمايت كا اعلان

IQNA

تيونس سيمينار میں بحرينی انقلاب كی حمايت كا اعلان

23:41 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387163
بين الاقوامی گروپ : انسانی حقوق كے كاركنوں نے ۴ اگست بروز ہفتہ كو "بحرينی ملت كو نجات دو " كے عنوان سے منعقدہ سيمينار میں بحرينی انقلاب كی حمايت كا اعلان كر ديا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے سياسی كاركن حسين يوسف نے اس سيمينار میں خيال ظاہر كيا : ہم یہاں اس لیے اكٹھے ہوئے ہیں كہ ظلم و ستم كرنے والے بحرينی حكام كو یہ بتا دیں كہ ہمیں كسی قسم كی سزا كا خوف نہیں ہے اور ہم انسان دوستانہ اقدامات كے ذريعے انہیں ان جرائم سے عقب نشينی پر مجبور كر دیں گے ۔
انجمن حقوق بشر كے سربراہ يوسف ربيع نے بھی كہا : ماہ رمضان میں ہر روز ۱۰ بحرينی شہريوں كو گرفتار كيا جا رہا ہے اور آزادی كے حاميوں كی گرفتاری اور اغوا آل خليفہ كے جرائم میں سے ہے ۔
1072420
نظرات بینندگان
captcha