آج رات دبئی قرآنی مقابلوں كے ضمن ميں "اجمل الترتيل" مقابلے كا انعقاد

IQNA

آج رات دبئی قرآنی مقابلوں كے ضمن ميں "اجمل الترتيل" مقابلے كا انعقاد

23:42 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387165
بين الاقوامی گروپ : مقابلہ اجمل التريل آج رات بمطابق چھ اگست كو ۱۰ حفاظ كرام كی موجودگی میں سولہویں بين الاقوامی دبئی حفظ قرآن مقابلوں كے ضمن میں منعقد ہو گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے امارات میں نمائندہ خبر نگار كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ آج رات گزشتہ دس دنوں كے دوران جيوری كی جانب سے انتخاب شدہ دس اميدواروں كے درميان ہو گا ۔
آج رات جائزہ دبئی مقابلوں میں باقی ماندہ تين حفاظ سے سوالات كیے جانے كے بعد ۱۰ منتخب افراد كی نوبت آئے گی كہ جن میں زيبا ترين ترتيل كا انعام حاصل كرنے كا مقابلہ ہو گا ۔
مقابلے میں آٹھ منصف شركت كر رہے ہیں كہ جن میں سے پانچ جائزہ دبئی قرآنی مقابلوں كی جيوری میں شامل ہیں جبكہ باقی تين جج صاحبان پر ان دس افراد كے انتخاب كی ذمہ داری ہے ۔
1072277
نظرات بینندگان
captcha