كويت ؛ شاہی عدالت نے امامين حسنين(ع) كی شان میں گستاخی كی مذمت كردی

IQNA

كويت ؛ شاہی عدالت نے امامين حسنين(ع) كی شان میں گستاخی كی مذمت كردی

23:50 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387172
بين الاقوامی گروپ : كويت كی شاہی عدالت نے ايك بيان كے ذريعے ملك میں مقيم سعودی وہابی باشندے كی جانب سے سماجی ويب سائیٹ پر امام حسن (ع) اور امام حسين (ع) كی توہين كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نون نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان میں كہا گيا : شاہی عدالت نے اس ناپسنديدہ اقدام كی شديد مذمت كرتے ہوئے اعلان كيا ہے كہ یہ عدالت اسلامی مقدسات اور بنيادی اصول كی توہين كرنے والے افراد كے خلاف سخت اور فوری ايكشن لے گی ۔
مزيد كہا گيا ہے كہ شاہی عدالت نے ايك بار پھر دينی اعتقادات كی توہين پر مشتمل ان اقدامات كہ جن كا ہدف شرانگيزی ، فرقہ واريت اور قومی اتحاد كو نقصان پہنچانا ہے ، پرزور مذمت كرتی ہے تاكہ اس بات كا اظہار كيا جائے كہ كويتی عوام ايسی بیہودہ حركات كی سختی سے مخالفت كرتی ہے ۔
1072062
نظرات بینندگان
captcha