ميری تمام تر كوششوں كا مركز اپنے ہنر كو روحانيت سے منسلك كرنا ہے

IQNA

ميری تمام تر كوششوں كا مركز اپنے ہنر كو روحانيت سے منسلك كرنا ہے

23:50 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387174
بين الاقوامی گروپ : میں ہر ممكنہ كوشش كرتا ہوں كہ اپنے فن كو اسلام اور قرآنی آيات كے ساتھ منسلك كروں اور ان كو خدا كی ياد سے معطر كردوں ۔
افغانستان كے ہنرمند اور چوب تراش "نورجہان محمود زادہ" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا : بين الاقوامی قرآنی نمائش كے افغان اسٹال پر پيش كیے گئے فن پارے كلاسيكل انداز میں لكڑی پر ابھرے ہوئے نقش ونگار ، قرآنی رحل ، چھوٹے صںدوق ، سجاوٹی باكس اور لكڑی پر كندہ كیے گئے قرآنی آيات و كلمات پر مشتمل ہیں ۔
اس افغان چوب تراش نے لوگوں كی جانب سے قرآنی نمائش اور بين الاقوامی سيكشن كے فن پاروں كے استقبال كی طرف اشارہ كرتے ہوئے واضح كيا : اگرچہ كہ نمائش كا بين الاقوامی سيكشن دوسرے فلور كے آخری حصے میں واقع ہے ليكن پھر بھی لوگوں كی بڑی تعداد یہاں ركھے گئے فن پاروں كو ديكھنے كے لیے اس سيكشن كا دورہ كرتی ہے ۔
1071347
نظرات بینندگان
captcha