دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جيوری كے فيصلے غير معياری

IQNA

دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جيوری كے فيصلے غير معياری

23:49 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387177
بين الاقوامی گروپ : دبئی میں جاری بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں سب سے بڑا نقص جيوری كے غير معياری فيصلے ہیں ؛ جن میں زيادہ تر حفظ اور تجويد كو اہميت دی جاتی ہے جبكہ ان كے علاوہ ديگر چيزوں جيسے وقف اور ابتدا كی طرف توجہ نہیں دی جاتی ہے ۔
جايزہ دبئی بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں میں ايران كی نمائندگی كرنے والے محمد جواد محمدی مجد كے والد گرامی نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : ايران كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جيوری كی جانب سے حسن حفظ ، تجويد ، وقف ، ابتدا ، صوت اور لحن جيسے مختلف شعبوں میں معياری فيصلوں كے برعكس دبئی كے بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جيوری كے فيصلے غير معياری ہیں اور بغير كسی دقت كے عمومی طور پر نمبر ديئے جاتے ہیں ۔
انہوں نے واضح كيا : ان مقابلوں میں ہر جج صرف حسن حفظ اور تجويد پر نظر كرتے ہوئے نمبر ديتا ہے درحالنكہ وقف اور ابتدا جيسے مسائل پر كوئی خاص توجی نہیں دی جاتی ہے ۔
1071576
نظرات بینندگان
captcha