بين الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں كے شعبہ قرأت میں ہالينڈ كی نمائندگی كرنے والے "لاہہ" يونيورسٹی میں كمپيوٹر انجينئرنگ كے طالب علم "علی جواد" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران كہا :قرآنی مقابلوں میں غير مسلم ممالك كی نمائندگی كرنے والے اميدوار توقع كرتے ہیں كہ مقابلوں میں شركت كے لیے ان افراد كی تشويق اور حوصلہ افزائی كی جانی چاہيئے ۔
انہوں نے مزيد كہا : غير مسلم ممالك میں مقيم قاری اور حافظ بہت سے مشكلات كا سامنا كرتے ہیں كہ اگر مقابلوں كی انتظامیہ ان پر خاص توجہ كرے تو وہ ان مقابلوں میں پوزيشن لے سكتے ہیں جو ان كی حوصلہ افرائی كا باعث بنے گی ۔
1068517