دنيا كے بہترين حفاظ قرآن كا تعارف ، جايزہ دبئی قرآنی مقابلوں كا اصلی ہدف

IQNA

دنيا كے بہترين حفاظ قرآن كا تعارف ، جايزہ دبئی قرآنی مقابلوں كا اصلی ہدف

23:48 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387184
بين الاقوامی گروپ : محمد ورداع نے زور ديا ہے كہ جايزہ دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا ہدف دنيا بھر كے مختلف ملكوں كے بہترين اور با صلاحيت حفاظ قرآن كا تعارف كرانا اور مقابلوں كے آئندہ مرحلوں میں اميدواروں كی تعداد میں اضافہ كرنا ہے ۔
جايزہ دبئی بين الاقوامی مقابلوں كی آرگنائزنگ كمیٹی كے ركن "محمد ورداع" نے ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ خصوصی گفتگو كے دوران خيال ظاہر كيا ہے كہ یہ مقابلوں اپنے اختتام كے قريب ہیں اور ہم نے اس مدت میں مقابلوں كے انتظام اور معيار كے حوالے سے نماياں پيشرفت كا مشاہدہ كيا ہے ۔ درحقيقت ہمارے نزديك ان مقابلوں كا مہم ترين ہدف دنيا بھر كے مختلف ممالك كے بہترين اور با صلاحيت حفاظ كرام كا تعارف كرانا اور آئندہ سال منعقد ہونے والے مقابلوں میں اميدواروں كی تعداد میں اضافہ كرنا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : جس وقت دنيا كے مختلف اسلامی مذاہب سے تعلق ركھنے والے مسلمان ان قرآنی مقابلوں میں شركت كریں گے تو يقينا ايك دوسرے سے آشنا ہونے كا سنہری موقع ملے گا ۔
1071860
نظرات بینندگان
captcha