دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی دسویں رات / خيراتی اداروں كی تجليل

IQNA

دبئی بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی دسویں رات / خيراتی اداروں كی تجليل

23:48 - August 06, 2012
خبر کا کوڈ: 2387186
بين الاقوامی گروپ : جايزہ دبئی سولہویں بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں كی دسویں رات متعدد خيراتی اداروں كے حكام اور مقابلوں كی آرگنائزنگ كمیٹی كے اراكين كی تجليل كے ساتھ اختتام پزير ہوئی ہے ۔
امارات سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق جايزہ دبئی سولہویں بين الاقوامی حفظ قرآن كريم مقابلوں كی دسویں رات كا آغاز نيپالی حافظ قرآن كی تلاوت سے ہوا جس كے بعد امارات ، گامبيا ، افغانستان ، اتھوپيا ، گابون ، لائبيريا كے نمائندوں نے جيوری كے سوالوں كے جوابات ديئے ہیں ۔
اگرچہ كے مقابلوں میں ۸۸ ملكوں كے نمائندے شركت كر رہے ہیں ليكن مقابلوں كی دسویں صرف ۲۲ اميدوار ہال میں موجود تھے جن میں سے ۷ حافظ جيوری كی جانب سے پيش كیے گئے تين سوالوں كے جوابات دينے كے لیے آئے اور ان كے علاوہ صرف ۱۵ اميدوار مقابلوں كا مشاہدہ كرنے آئے تھے ۔
1071865
نظرات بینندگان
captcha