امارات میں ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كی خصوصی رپورٹ كے مطابق ، سولہویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں جيوری نے ۸۸ اميدواروں میں سے ۱۰ افرد كو "اجمل ترتيل" مقابلے كے لیے منتخب كيا تھا جن میں ايران ، بيلجئم ، اٹلی ، يمن ، تنزانيا، مراكش ، افغانستان ، كينیڈا ، ليبيا اور كويت كے نمائندوں نے شعبہ ترتيل قرآن میں اپنی صلاحيتوں كا اظہار كيا ہے ۔
واضح رہے كہ اس مقابلے كا آغاز ۶اگست كو مقابلوں كے آخری تين حفاظ كرام كی قرأت كے بعد ہوا جس میں ۱۰ منتخب حفاظ قرآن كريم نے جيوری كی طرف سے اتنخاب كی گئی آيات قرآن كريم كی ترتيل كی صورت میں تلاوت كی ہے ۔
1072912