قرآن طول تاريخ میں اسلامی امت كی وحدت كا عامل ہے

IQNA

قرآن طول تاريخ میں اسلامی امت كی وحدت كا عامل ہے

22:01 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387989
بين الاقوامی گروپ : كل ۶ اگست كو طلعت عفيفی نے بيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں اسلام اور مسلمانوں كی وحدت كا عامل قرآن كريم كو قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ ahram، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كے وزير اوقاف نے خيال ظاہر كيا : قرآن كريم امت اسلام كے لیے مایہ عزت ہے اور ہمارے لیے ضروری ہے كہ اس كتاب كی طرف مراجعہ كر كے اپنے اصول اور اپنی اقدار كو كلام وحی پر منطبق كریں ۔
طلعت عفيفی نے مزيد كہا : طول تاريخ میں جب بھی مسلمانوں نے قرآن كريم كے ساتھ تمسك كيا ہے تو اعلیٰ مرتبے پر فائز ہوئے ہیں اور تاريخ گواہ ہے كہ اسلامی امت نے جب بھی قرآن كريم سے دوری كی ہے اسی وقت مشكلات كا شكار ہوئے ہیں ۔
1073308
نظرات بینندگان
captcha