حزب اللہ کی جانب سے شام کے ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں میں بم دھماکوں کی مذمت

IQNA

حزب اللہ کی جانب سے شام کے ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں میں بم دھماکوں کی مذمت

22:11 - August 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2387999
بین الاقوامی گروپ : ۶اگست کو لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک "حزب اللہ" نے ایک بیان کے ذریعے شام کے ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے ۔
ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ المنار کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ نے بیان میں اعلان کیا : شام کے ریڈیو اور ٹی وی اسٹیشنوں میں بم دھماکے جنگ کے دوران نہتے افراد کو حملوں سے محفوظ قرار دینے والے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور میڈیا کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہیں ۔
بیان میں کہا گیا : یہ دھماکے شامی نامہ نگار "محمد السعید" کے قتل کے ایک ہفتے بعد رونما ہوئے ہیں اور حملہ آوروں نے حملوں کے ذریعے ہر قسم کی اسلامی ، انسانی اور اخلاقی اقدار کو پس پشت ڈال دیا ہے ۔
1073111
نظرات بینندگان
captcha