فلسطين میں "الاقصی" بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

فلسطين میں "الاقصی" بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز

23:38 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388847
بين الاقوامی گروپ : ۶ اگست كو فلسطين كی وزارت اوقاف و مذہبی امور كی كوششوں سے "رام اللہ" میں واقع ہوٹل "بيسٹ ايسٹرن" میں "الاقصی" بين الاقوامی قرآنی مقابلوں كا آغاز كيا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار ، روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے دنيا بھر كے مختلف ممالك كے دسيوں قاريوں اور حفاظ كرام كی موجودگی اور متعدد اسلامی اور عرب ممالك كے ججز پر مشتمل جيوری كے زير نگرانی شروع كیے گئے ہیں ۔
واضح رہے كہ "الاقصی" بين الاقوامی قرآنی مقابلے اس ہفتے كے آخر تك جاری رہیں گے اور یہ مقابلے تجويد كے ساتھ حفظ كل قرآن ، حفظ ۲۰ جزء اور حفظ ۱۰ جزء كے تين شعبوں میں منعقد كیے جارہے ہیں ۔
1073791
نظرات بینندگان
captcha