پاكستان ؛ قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش

IQNA

پاكستان ؛ قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش

23:37 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388852
بين الاقوامی گروپ : ۷ اگست كو پاكستان میں "راولپنڈی آرٹ كونس RAC " كے زير اہتمام قرآنی خطاطی كے فن پاروں كی نمائش منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے ڈيلی ٹائمز كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قرآنی نمائش كی انتظامیہ نے قرآنی آيات كی نمائش كے ذريعہ ماہ رمضان كے اقدار كا احيا اور خطاطی كے آرٹ میں ترقی كو اس نمائش كا اصلی ہدف قرار ديا ہے ۔
پاكستان میڈيكل يونيورسٹی كے وائس چانسلر "محمد شعيب شافی" نے اس نمائش كی افتتاحیہ تقريب میں شركت كرتے ہوئے اعلان كيا : قرآنی خطاطی كے آرٹ میں سرگرم افراد درحقيقت اسلامی ميراث كے محافظ ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش میں بہت سے ممتاز ہنرمندوں سے تعاون كی درخواست كی گئی ہے جبكہ اس میں كل۷۸ قرآنی فن پاروں كو منظر عام پر ركھا گيا ہے ۔
1074160
نظرات بینندگان
captcha