اس فن پارے کے موجد "علی رضا بہدانی" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا : اللہ کے فضل و کرم سے میں نے پینتالیسویں دفعہ قرآن کریم کی نگارش کا شرف حاصل کیا ہے ۔ اس قرآن کو مکمل طورپر سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے جبکہ ہر ورق کا وزن ۱۱۴ گرام ہے ، اور اس کے ختائی اور اسلیمی نقش و نگار کا وزن بھی ۱۱۴ہے ، اس کام کا آغاز ایرانی سال کی ابتدا سے کیا گیا اور تقریبا ۱۱۴ دنوں میں مکمل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ قرآن کریم ۱۰۰ /۷۰ سائز کے ۶۰۴ صفحات پر مشتمل ہے جو اس وقت بین الاقوامی قرآنی نمائش میں منظر عام پر رکھا گیا ہے ۔
1073614