بین الاقوامی قرآنی نمائش میں زرنگاری پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے قرآن کی نمائش

IQNA

بین الاقوامی قرآنی نمائش میں زرنگاری پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے قرآن کی نمائش

23:35 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388856
بین الاقوامی گروپ : "۱۱۴" کوڈ کے ساتھ زرنگاری پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا قرآن کریم تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی نمائش کے "دارالکتابۃ" سیکشن میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔
اس فن پارے کے موجد "علی رضا بہدانی" نے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا : اللہ کے فضل و کرم سے میں نے پینتالیسویں دفعہ قرآن کریم کی نگارش کا شرف حاصل کیا ہے ۔ اس قرآن کو مکمل طورپر سونے کے پانی سے لکھا گیا ہے جبکہ ہر ورق کا وزن ۱۱۴ گرام ہے ، اور اس کے ختائی اور اسلیمی نقش و نگار کا وزن بھی ۱۱۴ہے ، اس کام کا آغاز ایرانی سال کی ابتدا سے کیا گیا اور تقریبا ۱۱۴ دنوں میں مکمل کیا گیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : یہ قرآن کریم ۱۰۰ /۷۰ سائز کے ۶۰۴ صفحات پر مشتمل ہے جو اس وقت بین الاقوامی قرآنی نمائش میں منظر عام پر رکھا گیا ہے ۔
1073614
نظرات بینندگان
captcha