قزاقستان كے ۹ سالہ حافظ قرآن كريم "مالك خريفتين خزين" نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے نامہ نگار كے ساتھ گفتگو كے دوران كہا : میں نے سات سال كی عمر سے حفظ قرآن كا آغاز كيا اور ڈیڑھ سال بعد اپنی مسلسل كوشش كے ذريعہ كلام الہی كو مكمل طور پر حفظ كر ليا اور اب دبئی كے بين الاقوامی مقابلوں میں شركت كررہا ہوں ۔
انہوں نے كہا : میں پہلی بار كسی بين الاقوامی قرآنی مقابلے میں شركت كررہا ہوں اور ميرے والد گرامی استاد كے عنوان سے ميری ہمراہی كر رہے ہیں ۔
1073654