قائد انقلاب کے ساتھ ملاقات اور انہیں رنگین قرآن کریم کا تحفہ دینا میری آرزو ہے

IQNA

قائد انقلاب کے ساتھ ملاقات اور انہیں رنگین قرآن کریم کا تحفہ دینا میری آرزو ہے

23:35 - August 08, 2012
خبر کا کوڈ: 2388859
بین الاقوامی گروپ :لبنان کے ہنرمند اور خوشنویس "محمد رعد" نے دیوان رسم الخط کے ساتھ قرآن کریم کی خطاطی کی ہے اور انکی دلی آرزو ہے کہ یہ قرآنی نسخہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر "آیت اللہ العظمی خامنہ ای (مدظلہ العالمی)" کو تحفے میں دیں ۔
لبنانی ہنرمند اور خوشنویس "محمد رعد" نے ایران کی قرآنی خبررساں ایجنسی (ایکنا) کےساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا : اس قرآن کی لمبائی ایک میٹر اور چوڑائی ۷۰ سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کا کاغذ اٹلی میں تیار کیا گیا اور اس کی جلد تانبے کی ہے اسی طرح صفحات کے رنگوں کی آمیزیش اٹالین سٹائل کی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : اس قرآن کریم کی نگارش تین سال میں مکمل ہوئی جس پر روزانہ ۱۶گھنٹے صرف کیے گئے ہیں البتہ قابل ذکر ہے کہ صفحات کے رنگوں کی نوعیت متفاوت اور متنوع ہے ۔
1073373
نظرات بینندگان
captcha