ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ (PNN)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "كرامت" نامی گزرگاہ سے عمر مفردہ كے لیے مكہ كا سفر كرنے والے سينكڑوں فلسطينيوں كے درميان پوليس نے قرآنی نسخے تقسيم كیے ہیں ۔
فلسطينی پوليس كے شعبہ تعلقات عامہ نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا : یہ قرآنی نسخے فلسطينی معاشرے اور پوليس كےدرميان تعلقات كو مضبوط كرنے كی غرض سے تقسيم كیے گئے ہیں ۔
بيان میں مزيد كہا گيا : ان قرآنی نسخوں كے ذريعے عمرہ مفردہ كا قصد كرنے والے زائرين بيت اللہ كے درميان محبت اورنيك خواہشات پر مشتمل پيغام منتقل كيا گيا ہے اسی طرح یہ اقدام رمضان المبارك میں قرآن كے ساتھ زائرين كے بيشتر انس كا باعث بنے گا ۔
1073451