آيسسكو كی جانب سے مسجد الاقصیٰ كی جگہ تبديل كرنے كے حوالے سے اسرائيلی عزم كی شديد مذمت

IQNA

آيسسكو كی جانب سے مسجد الاقصیٰ كی جگہ تبديل كرنے كے حوالے سے اسرائيلی عزم كی شديد مذمت

20:04 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389517
بين الاقوامی گروپ : آيسسكو نے ايك بيان صادر كر كے اسرائيلی پارليمنٹ كے ايك نمائندے كی جانب سے مسجد اقصیٰ كی جگہ تبديل كرنے پر مشتمل بيان پر كڑی نكتہ چينی كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "ISESCO " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيسسكو نے ادارے كے ركن ممالك منجملہ عالمی برادری كو اسرائيلی حكومت كے ان ناپاك عزائم پر انتباہ كيا ہے ۔
اس بيان كے دوسرے حصّے میں كہا گيا ہے : اسرائيلی پارليمنٹ كے نمائندے «آريه الداد» نے مسجد اقصیٰ كو منہدم كیے بغير كسی دوسری جگہ منتقل كر كے اس كی جگہ معبد كی تعمير كے حوالے سے بيان بازی كر كے شدّت پسند یہوديوں كو اشتعال انگيز كاروائی كرنے كے لیے فری ہينڈ دے ديا ہے ۔
1075084
نظرات بینندگان
captcha