ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اباء نيوز ايجنسی كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ زور دار دھماكہ گاڑی میں فٹ كیے گئے بم كے ذريعے افطار سے كچھ دير پہلے كيا گيا ہے ۔
آگاہ ذرائع كی رپورٹ كے مطابق ، دھماكے كے ذريعے امام اميرالمومنين(ع) كے يوم شہادت كی مناسبت سے عزاداری میں مشغول ماتم داروں كو نشانہ بنايا گيا ہے جس كے نتيجے میں ۱۳ افراد شہيد جبكہ ۳۰سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔
واضح رہے كہ یہ دھماكہ اس قدر زور دار تھا كہ آس پاس كی بہت ساری عمارتیں اور بازار كا كچھ حصہ مكمل طور پر تباہ ہو گيا ہے ۔
1075023