ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نور" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ طلباء اور طالبات كے لیے دينی علوم كے خصوصی تعليمی كورسز منعقد كرنے والے توحيد اسلامی مركز نے اعلان كيا : آج سن ڈنيس كے كميونٹی ہال "ليگيون ڈی ہونيور Légion d'honneur " میں تمام مسلم اور غير مسلم شہريوں كے لیے افطار ڈنر كا اہتمام كيا جائے گا ۔
دعوت نامے میں كہا گيا : گزشتہ سالوں كی طرح ، اسلامی مركز توحيد اس سال بھی ماہ رمضان كے دوران حكومتی نمائندوں ، یہودی راہبوں اور عيسائی پادريوں كو افطار پارٹی میں دعوت كے ذريعے مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان بقائے باہمی كی ثقافت كو مضبوط اور سب كو مسلمانوں كی رواداری كا تعارف كرانے كی كوشش كررہا ہے ۔
1075025