ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے نيوز چينل "راصد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۹ اگست بروز بدھ ، شيخ حسن الصفار نے قطيف میں واقع مسجد "المصطفی(ص)" میں خطاب كے دوران كہا : اہل بيت (ع) كے ماننے والے گزشتہ زمانوں سے اب تك ہر قسم كی دہشت گردی اور تكفير سے دور رہے ہیں اور یہ ايك بہت بڑی كاميابی ہے جس كی حفاظت كرنی چاہيئے ۔
انہوں نے اظہار رائے كی آزادی اور اختلافی نقطہ نظر كو بيان كرنا عوام كا مسلمہ حق قرار ديا اور ہر قسم كے تشدد آميز سياسی اقدامات پر خبر دار كيا ہے ۔
انہوں واضح كيا : سياسی استحكام جس كا ہم بہت سارے ملكوں میں مشاہدہ كرتے ہیں ، قانون كی منطقی پابندی اور انتخابات كے ذريعے پر امن طريقے سے اقتدار كو منتقل كرنے كا نتيجہ ہے ليكن قابل افسوس ہے كہ خطے كے عرب ممالك ابھی تك دنيا پر حاكم جمہوری نظام سے بہت پيچھے ہیں ۔
1075049