سعودی عرب ؛ شيعہ علما كی جانب سے سيدہ زہرا(ع) كی شان میں گستاخی كی پرزورمذمت

IQNA

سعودی عرب ؛ شيعہ علما كی جانب سے سيدہ زہرا(ع) كی شان میں گستاخی كی پرزورمذمت

23:54 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389620
بين الاقوامی گروپ : ايك وہابی عالم كی جانب سے عربی زبان كی سائیٹوں اوربالخصوص ٹویٹر میں وسيع پيمانے پر نشر ہونے والے سيدہ فاطمہ زہرا(ع) كی شان میں گستاخانہ بيانات كے بعد قطيف كے متعدد علما نے اس بیہودہ اقدام كے خلاف مذمتی بيان جاری كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "راصد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی عرب كے مشرقی صوبے "قطيف" كی انجمن "الخير و الاصلاح" سے وابستہ شيعہ علما نے بيان میں سيدہ زہرا(ع) كی شان میں گستاخانہ بيانات كی شديد مذمت كرتے ہوئے اس كو دين سے خارج ہونے اور خدا كے ساتھ دشمنی قرار ديا ہے ۔
بيان میں مزيد كہا گيا : اہل بيت(ع) كے ساتھ مسلمانوں كا رابطہ صرف جذباتی اور احساساتی نہیں ہے بلكہ یہ رشتہ رسالت اوراطاعت كا ہے ۔
اس بيان میں ذكر كيا گيا : تعليمات نبوی (ص) كی ترويج و تبليغ تمام مسلمانوں كی ذمہ داری ہے اور فرقہ واريت كے جال میں گرفتار ہونے سے پہلے تمام مسلمانوں كو ايك دوسرے كے بارے میں نفرتوں كو ختم كرنا چاہيئے ۔
1074955
نظرات بینندگان
captcha