ايمنسٹی انٹرنيشنل كی جانب سے آيت اللہ نمر كی آزادی كا مطالبہ

IQNA

ايمنسٹی انٹرنيشنل كی جانب سے آيت اللہ نمر كی آزادی كا مطالبہ

23:55 - August 10, 2012
خبر کا کوڈ: 2389621
بين الاقوامی گروپ : ايمنسٹی انٹرنيشنل نے سعودی حكام سے ممتاز شيعہ عالم دين آيت اللہ شيخ نمر باقر النمر كو فوری طور پر رہا كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "العالم" كے حوالےسے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ ايمنسٹی انٹرنيشنل نے ايك بيان كے ذريعے كہا : شيخ نمر باقر النمر نے كئی دفعہ شيعہ شہريوں ساتھ سعودی حكام كے امتيازی سلوك كو تنقيد كا نشانہ بنايا ہے اور اب ايك ماہ كے عرصے سے سعودی سيكورٹی فورسز نے ان كو بغير كسی الزام كے گرفتار كر ركھا ہے ۔
بيان میں مزيد كہا گيا : جيل میں شيخ نمر كی صحيح صورتحال كے بارے میں کسی قسم کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور سعودی وزارت داخلہ نے بھی اعلان كيا ہے كہ ان كا جرم اشتعال انگيزی اور چيك پوسٹوں پر سيكورٹی فورسز كے سامنے مزاحمت اور ان پر فائرنگ كرنا ہے ۔
1074968
نظرات بینندگان
captcha