سعودی عرب ؛ اغلاط سے بھرپور قرآن كريم كی فروخت

IQNA

سعودی عرب ؛ اغلاط سے بھرپور قرآن كريم كی فروخت

16:52 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390333
بين الاقوامی گروپ : ايك سعودی شہری نے سعودی بازاروں میں فروخت كیے جانے والے شام كے مطبوعہ قرآن كريم كے ايك نسخے میں واضح پرنٹنگ غلطيوں كی نشاندہی كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «البشاير آنلاين»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سعودی نوجوان منصور بن بجران بن منصور السيعی نے اس بارے بتايا : ميرے والد نے قرآن كريم كو رياض كے علاقے "الملز" میں واقع ايك دكان سے خريدا تھا كہ جس كی تلاوت سے مجھے اس میں موجود غلطيوں كا پتہ چلا ۔
السيعی نے مزيد كہا : مثال كے طور پر اس قرآن میں سورہ شعرا كی آيات ۲۲۷ كی بجائے ۱۱۱ تحرير كی گئی ہیں اور اسی طرح سورہ نور كا آغاز بھی آيت نمبر ۴۴ سے ہوتا ہے اور اس سورہ كی پہلی آيات حذف كر دی گئی ہیں ۔
1075643
نظرات بینندگان
captcha