بحرين كے سياسی قيديوں سے اظہار يكجہتی كی اپيل

IQNA

بحرين كے سياسی قيديوں سے اظہار يكجہتی كی اپيل

16:53 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390334
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے انقلابی رہنماؤں نے ملك كے سياسی قيديوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے خصوصی پروگرام منعقد كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شيعہ خبر رساں ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی رہنماؤں نے ملك كے سياسی قيديوں كی حمايت كی غرض سے كل ۱۲ اگست بروز اتوار كو وسيع پيمانے پر احتجاج منعقد كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
یہ پروگرام بحرين كے سياسی قيديوں كے عدالتی ٹرائل كی مخالفت میں منعقد ہو گا اور اس موقع پر مكمّل ہڑتال كی جائے گی ۔
اسی طرح بحرين میں رات ۹ بجے مظاہرين منہ پر ٹيپ لگا كر بحرين میں آزادی بيان كی ممنوعيت كے خلاف انوكھا احتجاج بھی كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مظاہروں كے دوران پابند سلاسل كیے جانے والے سياسی اور غير قانونی رہنماؤں كی تصاوير بھی اٹھائی جائیں گی ۔
1075771
نظرات بینندگان
captcha