سينيگال میں علاقائی قرآنی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل

IQNA

سينيگال میں علاقائی قرآنی مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل

22:56 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390472
بين الاقوامی گروپ : ۱۰ اگست كو سينيگال كے شہر "تھيز Thiès " میں بيسویں علاقائی حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلوں كے كامياب اميدواروں كی تجليل كے لیے تقريب منعقد كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ dakaractu كے حوالےسے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ سينيگال كی مسلم يوتھ يونين كے صدر "شيخ احمد سلوم ڈی ينگ" كی موجودگی میں بين حفظ و قرأت قرآن كريم مقابلوں كے ۲۳ كامياب اميدواروں كے اعزاز میں تقريب كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
واضح رہے كہ سينيگال ، گامبيا ، موريطانیہ ، بوركينافاسو، سيرالئون ، ٹوگو، گينا كوناكری اور گينا بيسائو كے نمائندوں نے ان مقابلوں میں حصہ ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ سالانہ مقابلے سال ۱۹۹۳ سے ہر سال سينيگال كی مسلم يوتھ يونين كے توسط سے اور دينی اداروں كی شركت كے ہمراہ ماہ رمضان میں منعقد كیے جاتےہیں ۔
1075687
نظرات بینندگان
captcha