بحرينی انقلابيوں كو دہشت گرد كہنا عدل و انصاف كے ساتھ دشمنی كا ثبوت ہے

IQNA

بحرينی انقلابيوں كو دہشت گرد كہنا عدل و انصاف كے ساتھ دشمنی كا ثبوت ہے

22:55 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390474
بين الاقوامی گروپ : ۱۰ اگست كو منامہ كے خطيب جمعہ آيت اللہ " شيخ عيسی قاسم" نے واضح كيا : حكومت آل خليفہ كی جانب سے عوام كو تخريب كار ، دہشت گرد اور غير ملكی ايجنٹ قرار دينا ، اس حكومت كی انصاف اور دين دشنمی كے ساتھ ساتھ اخلاق اور انسانيت كے دائرے سے باہر نكلنے كی بھی نشاندہی كرتا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے شيعہ نيوز ايجنسی "اباء" كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ بحرين كے دارالحكومت منامہ كے علاقے "الدراز" میں واقع مسجد "امام صادق(ع)" كے خطيب جمعہ نے خيال ظاہر كيا : بحرين میں جاری سياسی اور اصلاحی تحريك كا دنيائے عرب میں رونما ہونے والی تبديليوں اور انقلابی تحريكوں سے كوئی تعلق نہیں ہے اور یہ تحريك ہر قسم كے حالات كے باوجود پرامن انداز میں رواں دواں ہے ۔
آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے مزيد كہا : بحرين كی پر امن اور اصلاحی تحريك ديگر انقلابی تحريكوں كی مانند اس بات كی منتظر نہیں تھی كہ پہلے تيونس میں انقلاب آئے تاكہ اس تحريك كو مزيد شعلہ ور كيا جائے اگرچہ اس بات سے انكار نہیں كہ كسی حد تك تيونس كا انقلاب اس تحريك پر اثر انداز ہوا ہے ۔
1075527
نظرات بینندگان
captcha