بين الاقوامی قرآنی نمائش سے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، كينیڈا سے تعلق ركھنے والے نو مسلم "احمد حنيف" نے ۱۰ اگست كو قرآنی نمائش كے "ہدايت پانے والے نو مسلم افراد" كے سيكشن میں منعقدہ ايك نشست كے دورا ن اسلام قبول كرنے كی وجوہات بيان كرتے ہوئے كہا : ميری امريكی نسل پرستی كے خلاف طولانی جنگ اور دين مسيحيت كے بارے میں شبہات نے ميرے مسلمان ہونے میں كليدی كردار ادا كيا ہے ۔ دين مسيحيت كی رو سے خدا ايك ہے ليكن اس كے تين چہرے ہیں جو باپ ، بیٹے اور روح القدس پر مشتمل ہے ، یہ عقيدہ خود ايك بہت بڑا نقص ہے كيونكہ اگر خدا ايك ہے تو كيسے تين چہرے ركھتا ہے اور اسی طرح مسيحی برادری اس بات كی بھی قائل ہے كہ خدا ايك مرد ہے جبكہ ان ناقص عقيدوں كے علاوہ دين مسيحيت میں سماجی ، اقتصادی اور سياسی اصلاح كے لیے كسی قسم كی منصوبہ بندی موجود نہیں ہے ۔
1075557