يورپين تحقيق و فتوی كونسل نے ۱۹ اگست كو عيد فطر كا دن قرار دے ديا

IQNA

يورپين تحقيق و فتوی كونسل نے ۱۹ اگست كو عيد فطر كا دن قرار دے ديا

22:54 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390482
بين الاقوامی گروپ : يورپين تحقيق و فتوی كونسل نے ايك بيان كے ذريعے اعلان كيا ہے كہ فلكيات كے دقيق محاسبے كی بنياد پر ۱۹ اگست كو ماہ شوال اور عيد فطر كا پہلا دن ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "سفير نيوز" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آئر لينڈ میں قائم يورپين تحقيق و فتوی كونسل كے ہیڈكواٹر كی جانب سے اعلان كيا گيا ہے كہ اس دورمیں علم فلكيات نے بہت زيادہ ترقی كی ہے اور بہت زيادہ دقت كے ساتھ شمسی ، قمری اور عيسوی سالانہ كلينڈر كو معين كيا جاسكتا ہے ۔ درحقيقت اس علم كی بدولت اسلامی مناسبتوں اور عيدوں كے اوقات كو معين كرنے میں كسی شك و شہبے كی گنجائش باقی نہیں رہتی اور يورپين تحقيق و فتوی كونسل بھی اس علم كی بنياد پر ۱۹ اگست كو شوال كے مہينے كا پہلا دن قرار ديتی ہے ۔
1075449
نظرات بینندگان
captcha