ميانمار میں مسلمانوں تك امدادی قافلوں كی رسائی كے بارے میں اتفاق رائے

IQNA

ميانمار میں مسلمانوں تك امدادی قافلوں كی رسائی كے بارے میں اتفاق رائے

23:32 - August 11, 2012
خبر کا کوڈ: 2390489
بين الاقوامی گروپ ؛ ۱۰ اگست كو ميانمار كی حكومت نے روہينگيا كے مسلمانوں كی مدد كے لیے انسانی – اسلامی اداروں كے امدادی قافلوں كو ملك میں داخل ہونے كی اجازت دے دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ "الاہرام" كے حوالےسے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ ميانمار كی حكومت نے گزشتہ روز حكومتی اجلاس كے دوران روہينگيا كے مسلمانوں كی مدد كے لیے انسانی – اسلامی اداروں كے امدادی قافلوں كو ملك میں داخل ہونے كی اجازت دے دی ہے ۔
انڈونيشيا كے سابق صدر كے معاون اور ملك میں ریڈ كراس كے موجودہ صدر "يوسف كالا" كی صدارت میں اسلامی تعاون تنظيم كے وفد نے بھی اس اجلاس میں شركت كی ہے اور ميانمار كے مسلمان نشين علاقوں میں حالیہ تشدد كے بعد امدادی كاروائيوں كا جائزہ ليا گيا ہے ۔
1075987
نظرات بینندگان
captcha