اسرائيلی پارليمنٹ میں مسجد الاقصی كو مسلمانوں اور یہوديوں میں تقسيم كرنے كی تجويز

IQNA

اسرائيلی پارليمنٹ میں مسجد الاقصی كو مسلمانوں اور یہوديوں میں تقسيم كرنے كی تجويز

23:57 - August 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2391314
بين الاقوامی گروپ : اسرائيلی پارليمنٹ كے كنسٹ ركن نے نسل پرستانہ اقدام كے ذريعے پارليمنٹ میں مسجد الاقصی كو مسلمانوں اور یہوديوں كے درميان تقسيم كرنے كا بل پيش كيا ہے۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت سے نكلنے والے اخبار ،روزنامہ" القبس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی كنسٹ كے انتہا پسند نمائندے نے اس سے قبل مسجد الاقصی كے مقام كو تبديل كرنے كی تجويز بھی پيش كی تھی ، اس نئے بل میں اس نے مسجد الاقصی كو مسلمانوں اور یہوديوں كے درميان تقسيم كرنے اپيل كی ہے ۔
اس منصوبے میں یہوديوں كی جانب سے مسجد الاقصی كی زيارت اور عبادت كے اوقات كو معين كرنا اور اس مشخص وقت كے دوران مسجد میں مسلمانوں كے داخلے پر پابندی لگانے كا مطالبہ كيا گيا ہے ۔ اور اسطرح مسلمانوں كے لیے بھی اوقات معين كرنے پر زور ديا گيا ہے ۔
1075869
نظرات بینندگان
captcha