ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے «Press TV»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روھينگيا مسلمانوں كے كيمپوں میں خوراك اور ادويات كی شديد قلت ہے اور ۴۰ دن قبل قائم كیے جانے والے ان كيمپوں میں اب تك بچوں سميت ۱۸ افراد جاں بحق ہو چكے ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق یہ كيمپ مسلمانوں كے ديگر كيمپوں كی نسبت بہتر ہیں ليكن اس كے باوجود اس كی یہ حالت ہے اور اسی كيمپ پر تركی كے سفير اور انڈونيشيا كے معاون صدر بھی دورہ كر چكے ہیں ۔
مقامی رہائشيوں كا كہنا ہے كہ ديگر كيمپوں كی حالت اس سے بھی زيادہ بدتر ہے ۔
1076457